نئی دہلی،09؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پندرہویں مالی کمیشن نے ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے جو اس کے دائرۂ کارسے متعلق معاملات کے بارے میں اسے مشورہ دے گی اور ا س کی مدد کرے گی۔ مشاورتی کمیٹی کا رول اور اس کا کاج کاج اس طرح ہوگا۔کمیشن کے دائرہ کار کے بارے میں کسی بھی ایسے مسئلے یا موضوع سے متعلق جو افادیت کا حمل ہو، اسے مشورہ دینا۔کسی بھی ایسے مقالے یا تحقیقاتی مطالعہ میں مدد کرنا جس سے کمیشن کے دائرۂ کارکے بارے میں معاملات اور کمیشن کی سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوا اورکمیشن کے کام کاج میں وسعت کی کوشش کرنا تاکہ مالی معاملات اور اس کی سفارشات پر عمل درآمد اور ان کے معیار میں بہتری کے لئے بہترین قومی اور بین الاقوامی مفادات کا خیال رکھاجاسکے۔مشاورتی کونسل میں مندرجہ ذیل ارکان ہوں گے۔فورم فار اسٹریٹیجک انیشیٹیوز کے صدر اروند ورمانی ۔پی ایم ای اے سی کی جز وقتی ممبر، آبزرویٹری گروپ کی سینئر ہندوستانی تجزیہ کار نیز آکسس ریسرچ اینڈ انوسٹمنٹ کے چیئرمین سرجیت ایس بھلہ۔بین الاقوامی مالی فنڈ کے (مالی امور کے شعبے) کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سنجیو گپتا۔ پروفیسر (این آئی پی ایف پی)پناکی چکرورتی ۔چیف انڈیا اکونومسٹ جے پی مورگن جناب ساجد چنائے۔کریڈٹ سوسی انڈیا اکانومسٹ اینڈاسٹریجسٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب نیل کنٹھ مشرا۔